ضلعی انتظامیہ کی آن لائن کچہری،دو ہزار سےزائد کمنٹس میں مسائل کی نشاندہی

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان عوام کے ساتھ سماجی ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست رابطے میں رہے، مسائل پڑھے اور براہ راست جوابات دئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے ‘آن لائن کچہری’ کا انعقاد کیا گیا۔ایک گھنٹے تک ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان عوام کے ساتھ سماجی ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست رابطے میں رہے، مسائل پڑھے اور براہ راست جوابات دئے اور حل کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہا گیا جس کے ذریعے عوام کے ساتھ روابط کے لئے مختلف طریقے اپنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ مسائل کے ادراک اور حل کے لئے آن کال، آن لائن اور کھلی کچہریوں کا تواتر سے اہتمام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ مزید بہتر اور متواتر سے کیا جائے گا۔ ‘آنلائن کچہری’ کے دوران بازاروں میں تجاوزات، صفائی، روڈ منصوبوں میں سست روی، غیر قانونی سپیڈ بریکرز، ٹریفک میں روانی میں خلل اور حادثات، کالام روڈ پر پلوں کی تعمیر میں تاخیر، کووڈ ویکسینیشن سے متعلق مسائل، مینگورہ بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران پیدا ہونے والے مسائل، مینگورہ سے منگلور روڈ کی ناگفتہ بہ صورتِ حال، رکشوں کی تعداد میں اضافے سے پیدا مسائل، کانجو ٹاؤنشپ میں گیس سپلائی، پاپڑ کے لفافوں سے ماحولیاتی آلودگی  اور مختلف ہسپتالوں میں میڈیسن کی کمی، بجلی منصوبوں میں جیسے مسائل آنلائن کچہری میں سرفہرست رہے جبکہ بعض افراد نے ذاتی مسائل کے لئے بھی سوالات کئے جس پر ڈپٹی کمشنر سوات نے براہِ راست ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More