سوات چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل، عدنان علی صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ ہم سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور عہدیداروں اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، عدنان علی صدر جبکہ علی شیر میاں بھاری اکثریت سے نائب صدر منتخب ، کل 28  ایگزیگیٹو ممبران میں سے   26 نے خفیہ رائے شماری سے انتخاب میں حصہ لیا۔نومنتخب صدر عدنان علی نے 23 جبکہ مد مقابل امیدوار زاھد خان نے 3 ووٹ حاصل کئے، نومنتخب نائب علی شیر میاں نے  21 جبکہ مد مقابل امیدوار اقبال رحمان نے 5 ووٹ حاصل کئے، اس کے علاوہ اس پینل سے منسلک علی محمد خان پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ نومنتخب عہدیداروں صدر عدنان علی، نائب صدر علی شیر میاں اور سینئر نائب صدر علی محمد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ سوات میں کاروباری لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران اور عہدیداروں اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More