بحرین کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی

آگ پر قابو پانے کے لئے اہلکاران بھیج دئے گئے ہیں اور درختوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہے

کالام(ایچ ایم کالامی) تحصیل بحرین کے علاقہ لایئکوٹ کے جنگل میں چار دن پہلے لگنی والی آگ بدستور بے قابو ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ مزید جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ نامعلوم وجوہات پر بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث دیار کے مزید قیمتی درختوں کے جلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ فارسٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے اہلکاران بھیج دئے گئے ہیں اور درختوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More