دریائے سوات سے غیر قانونی بجری نکالنے والوں کا محکمہ معدنیات کے اہلکار پر تشدد

ہائی کورٹ کے احکامات کو پولیس نظر انداز کر رہی ہے جس کے باعث محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کو جان کا خطرہ ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات سے غیر قانونی طور پر بجری و ریت نکالنے والوں کا محکمہ معدنیات کے اہلکار منرل گارڈ نجیب اللہ پر قاتلانہ حملہ، نجیب اللہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔محکمہ معدنیات کے ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں دریائے سوات سے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالی جا رہی تھی کہ اس دوران محکمہ معدنیات کے اہلکار منرل گارڈ نجیب اللہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان محمد کرم ولد بیلادر،تل ودان ولد بیلادر،محمد اکرام اور نور محمد پسران بلادر نے نجیب اللہ پر قاتلانہ حملہ کیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ مٹہ میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کو پولیس نظر انداز کر رہی ہے جس کے باعث محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کو جان کا خطرہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More