وزیراعلیٰ کا دورہ سوات، تحصیل مٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلی نے ڈیٹ پنئی تا بیدرہ روڈ فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ کا دورہ کیا جہاں پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعلی نےگرلز ہائیر سکینڈری سکول کی تعمیر نوکا اور ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کی تعمیر نو کا منصوبہ پانچ  کروڑ جبکہ ریسکیو اسٹیشن ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے چپریال ڈیٹ پنئی روڈ فیز ون کا افتتاح کیا ۔ منصوبہ 47 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے  ڈیٹ پنئی تا بیدرہ روڈ فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ منصوبہ ایک ارب روپے کی لاگت سے 2023 میں مکمل کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More