سپین خان مٹہ چوک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مٹہ چوک احتجاجی دھرنے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ حکمرانوں کو غریب عوام کی آوا ز پہنچ سکے اور وہ غریب عوام کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہ ہو سکیں

سوات(زما سوات ڈاٹ )سماجی شخصیت اور سابقہ جنرل کونسلر ظفر حیات سپین خان نے مہنگائی کے خلاف مٹہ چوک میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا،  10 اکتوبر بروز اتوار کو دھرنے کا آغاز کیا جائیگا جو نامعلوم وقت تک جاری رہے گا، سپین خان نے غریب عوام سے مٹہ چوک میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔ سپین خان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا  ہےکہ بد ترین اور ظالمانہ مہنگائی کے باعث غریب عوام فاقوں پر مجبورہو گئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی گیس، بجلی سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اس بد ترین مہنگائی سے ہر طبقہ فکر کے لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مٹہ چوک احتجاجی دھرنے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ حکمرانوں کو غریب عوام کی آوا ز پہنچ سکے اور وہ غریب عوام کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہ ہو سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...