کالام اور مضافاتی علاقوں میں زمینوں کی خرید و فروخت پر پابندی

کالام میں ابھی تک پٹوار میں آباد کاری نہیں ہوئی جس کا کام جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کےسیاحتی  وادی کالام اور اس کے مضافات کے علاقوں میں ہر قسم زمینوں کی خرید و فروخت پر  مکمل پابندی لگا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ رجسٹرار/ ڈپٹی کمشنر سوات نے چھٹی نمبر 33110میں تمام متعلقہ محکموں کو لکھا ہے کہ وادیِ کالام اور مضافات میں زمینوں کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں ایک زمین کو کئی افراد کے ہاتھ فروخت، زمینوں پر قبضہ، ملکیت کے مسائل کی وجہ سے علاقہ کے امن کو خطرہ ہے۔ کالام میں ابھی تک پٹوار میں آباد کاری نہیں ہوئی جس کا کام جاری ہے۔ اس وجہ سے پٹوار حلقہ جات اور تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وادیِ کالام میں زمینوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگادیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More