خپل کور ماڈل سکول میں دو روزہ سائنس ،آرٹس اورثقافتی نمائش کا انعقاد

نمائش میں طالبات نے انوکھے ماڈلز کی شکل میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جدید انداز میں پیش کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج گرلز کیمپس میں طلباء نے سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش میں انوکھے ماڈلز کی شکل میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جدید انداز میں پیش کیا۔اس دو روزہ نمائش کا اہتمام خپل کور ماڈل اسکول کے زیر اہتمام کیا گیا ہے، جہاں مالاکنڈ ڈویژن کے یتیم بچے اور بچیاں رہتے ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ نمائش میں اساتذہ اور سکول کی لڑکیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ساتویں کلاس کی طالبہ نازمہ نے اپنے اسٹال پر میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے ماڈلز میں دلچسپی لینے کے لئے بڑی تعداد میں آنے والےشرکاء کو دیکھ کر پرجوش ہیں۔ ہمارے پاس پینٹنگز کا جنون ہے اور ہم ہمیشہ موضوعاتی و غیر موضوعاتی نظریات پر پینٹنگز بناتے ہیں۔ آج ہمیں شرکاءکی طرف سے بہت حوصلہ افزائی ملی ہے۔سکول کے طلباء اور شرکاءنے سائنس کے سٹالوں میں دلچسپی لی اور روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔ سائنس اسٹالز پر کھڑے طلباء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اساتذہ کی مدد سے مختلف ماڈلز پر کام کرتے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ لوگوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانا چاہتے ہیں اوران سے رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ایف ایس سی کی طالبہ عندہ لیپ نے کہا کہ ہم پانی اور پیٹرول کے امتزاج سے میتھین، ایتھن، پروپین، بیوٹین گیسیں بنانے کے بارے میں لوگوں کی موجودگی میں تجربات کرتے ہیں۔ ہم شرکاء کے سامنے اور بھی مختلف تجربات کرتے ہیں جو ہماری تعریف کرتے ہیں ۔نمائش میں طلباء نے بلڈ گروپ کے ٹیسٹ بھی کرائے ان کا کہنا تھا کہ بلڈ گروپ کا تجربات اپنی بیا لوجی لیب میں کیا اورہم نے یہ فیصلہ کیا کہ نمائش میں اس کو انجام دیں گے تاکہ بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ آج ہم نے خون کے سیکڑوں ٹیسٹ کروائے اورلوگوں کو ان کے بلڈ گروپس کے بارے میں آگاہ کیا۔کھانے پینے والے اسٹالز پر شرکاءنے مختلف روایتی کھانوں اور مشروبات سے خوب لطف اٹھایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More