ای پی ایس کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ دن میں کئی بار صابن سے ہاتھ دھونے پر زور دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ای پی ایس (انجمن تحفظ ماحولیات) کے زیر اہتمام نوے جوند ادارہ میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ای پی ایس کے نمائندوں ادارہ نوے جوند کے عملے،زیر علاج طلباء، اساتذہ،علماء،ڈاکٹرز اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا مقصد ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والے بیماریوں کی روک تھام کے لئے شعور اُجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر ز نے ہاتھوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی تفصیلات اور اثرات پر روشنی ڈالی اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ دن میں کئی بار صابن سے ہاتھ دھونے  پر زور دیا۔جبکہ علماء کرام نے دین کی روشنی میں صفائی کی اہمیت بیان کی۔تقریب کے آخر میں ادارہ نوے جوندکے ڈاریکٹر ریاض حیران اور ای پی ایس کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر حسیب خان نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ اداکیا۔۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More