ہوشربا مہنگائی کے خلاف سوات کے وکلاء میدان میں، پیر کے روز ہڑتال اور جلوس کا اعلان

پہلے مرحلے میں پیرکے روز عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ اور بعد ازاں سوات بار سے نشاط چوک تک جلوس نکالا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے وکلاء نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف پیرکے روز عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر سلطنت خان ایڈووکیٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔جس کے باعث غریب عوام کاجینامحال ہوگیا ہے۔حکومت کے ان ظالمانہ فیصلوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی نے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں پیرکے روز عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ اور بعد ازاں سوات بار سے نشاط چوک تک جلوس نکالا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More