سوات کے ڈسٹرکٹ جیل میں نبی کریم ﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا

جیل انتظامیہ نے قیدیوں میں لنگر اورمٹھائی تقسیم کی جبکہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے قیدیوں کو انعامات سے نوازا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے ڈسٹرکٹ جیل میں نبی کریم ﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد ایوب باچا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید رحیم شاہ سمیت مفتی مفتاح الدین اور دیگر افسران و اہلکار بھی اس محفل میں شریک ہوئے۔عید میلادالنبی کی مناسبت سے بابرکت تقریب میں قیدیوں نے نعت خوانی کرکے شان رسول ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔علمائے کرام نے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی اور کہاہے کہ آپﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیر اہوکر ہی ہم دنیا وآخرت کی فلاح پاسکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے قیدیوں میں لنگر اورمٹھائی تقسیم کی جبکہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے قیدیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More