عمران خان کا مزیدحکومت میں رہنا ملک و قوم کی تباہی ہو گی، امیر مقام

انجینئر امیر مقام نے سرنزیب خان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ اب عمران نیازی کا حکومت سے جانا ہر محب وطن پاکستانی کا مطالبہ بنتا جا رہا ہے، عمران خان کا مزیدحکومت میں رہنا ملک و قوم کی تباہی ہو گی، غریب لوگوں کو مہنگائی کی سونامی کے نذر کرنے والے عمران خان اب اس ملک کیلئے رسک بن گئے، مہنگائی کی طوفان نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عمران خان نے ملک و قوم کو تباہی دہانے پر لاکھڑا کرکے مافیا کا تحفظ کر رہا ہے۔وہ پورن ہاؤس سنگوٹہ سوات میں سابق ناظم یونین کونسل ملک خیل کوٹکے اور اے این پی کے ممبر صوبائی کونسل و ضلعی سینئر نائب صدر سرنزیب خان کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور تنظیموں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ سے رشاد خان، انتخاب عالم، بخت عالم،فیض محمد پاپا، محمد علی شاہ،سید معاذ الدین،نوشیران،گل محمد سابق ناظم، غریب گل،عجب خان اچر، زاہد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا، انجینئر امیر مقام نے سرنزیب خان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ سرنزیب خان ایک ممتاز سیاسی شخصیت ہے جنہوں نے 40 سال ایک پارٹی میں گزارے اور اُصول پسندی کا مظاہرہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More