مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے،اعجاز خان

اخباری بیان جاری کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جلد سڑکوں پر نکلیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جمیعت علماء اسلام سوات کے ترجمان اعجاز خان نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے آئے روز پٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے اور لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑائی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More