دیر اپر، سی ٹی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں سوات کا مطلوب شدت پسند ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند کے سر پر حکومت نے پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)دیر اپر کے علاقہ کاگرام واڑئی  میں سی ٹی ڈی پولیس اورشدت پسندوں کے  درمیان جھڑپ میں سوات سے تعلق رکھنے والا شدت پسند ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع دیر اپر کے علاقہ کاگرام واڑئی میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ایک اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ ا س دوران شدت پسندوں کی جانب سے سی ٹی ڈی ہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جوابی کارروائی میں  شدت پسند عبد الوہاب ولد غلام جان سکنہ منگلور سوات  ہلاک جبکہ دو شدت پسندقریبی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  شدت پسند کے خلاف سوات کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے 9 مقدمات درج تھے ، عبدالوہاب ایک مطلوب شدت پسند تھا جس کے ہاتھوں کئی پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند کے سر پر حکومت نے پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔سی ٹی ڈی پولیس نے  شدت پسند سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور تیس بور پستول بھی بر آمد کرلی ہے جبکہ دیگر فرار شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More