کالام، دیار کے درخت کاٹنے والے افراد کو لوگوں نے دھر لیا

مقامی لوگوں نے صبح دونوں افراد کوپولیس کے حوالے کردیا جن پر فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی سیاحتی وادی کالام میں دیار کی قیمتی درخت کاٹنے والے افراد کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا ، مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شب رات 12 بجے قارندکی پاور ہاوس کے سامنے روڑ کے نزدیک کمپارٹمنٹ نمبر 1 کالام میں2 ملزمان دیار کے درخت بزریعہ چینسا کاٹ رہے تھے اور کئی درخت کاٹے جا چکے تھے اور اس کو ایکسکیویٹر کےزریعے گاڑی میں لوڈ کرررہے تھے کہ مقامی لوگوں نے دو افراد کو پکڑ لیا جبکہ باقی ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلے۔

مقامی لوگوں نے صبح دونوں  افراد کوپولیس کے حوالے کردیا جن پر فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More