بد ترین مہنگائی نے حکومت کی نا اہلی کا پول کھول دیا ہے، شیر بہادر زادہ خان

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چئیرمین شیر بہادر زادہ خان  نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی تاریخ  میں مہنگائی کا طوفان لا کھڑا کردیا ہے جس سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئے روز پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی موثر پالیسی نہیں ہے جس کے باعث غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ قوم اس نا اہل قیادت سے جان چھڑائے اور قومی وطن پارٹی کے سنگ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More