سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری،موسم سرد ہوگیا

سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بارش اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے دیگر میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز موسلادھار بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا، کالام،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی جس کے باعث ان علاقوں میں موسم شدید سرد ہوگیا۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More