ڈبلیو ایس ایس سی اپنا قبلہ درست کریں،شدید احتجاج پر مجبور نا کریں، محمد اعجاز خان

نہوں نے کہا کہ آٹا پیٹرول چینی نے عوام کو کسمپرسی میں مبتلا کردیا جبکہ یہاں پانی کی قیمت بھی ان کی من مانیوں سے بڑھ گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جمیعت علماء اسلام ضلع سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ  ڈبلیو ایس ایس سی اپنا قبلہ درست کرے  اور عوام کو سہولت کی مد میں مزید لوٹنے سے گریز کریں ، ڈبلیو ایس ایس سی اپنے اخراجات کم کرے یا پھر پرانا ٹی ایم اے بحال کیا جائے ۔اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح عوام کو لوٹا جاتا رہا  اور ڈبلیو ایس ایس سی نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو بھر پور عوامی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  آج اگر 1050 روپے بل آرہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہے تو کل ڈبلیو ایس ایس سی والے اپنے اخراجات کی مد میں یہ بل 2000 تک بھی لے جا سکتے ہے، لہذا واسا کے تمام زمہ داروں سے گزارش ہے کہ اپنا قبلہ درست کریں اور عوام پہ مزید بوجھ نہ ڈالیں عوام سے بھی گزارش ہے کے موجود اوور بلنگ جمع نہ کریں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ  آٹا پیٹرول چینی نے عوام کو کسمپرسی میں مبتلا کردیا جبکہ یہاں پانی کی قیمت بھی ان کی من مانیوں سے بڑھ گئے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More