رحیم آباد پولیس نے نو سرباز کو گرفتار کرلیا

موٹر کار ڈرائیور خود کو اُردن سفارتخانے کا ظاہر کر رہا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) رحیم آباد پولیس کے مطابق  فضل عظیم ولد محمد رحیم ساکن محلہ گراؤنڈ،بلوگرام نے پولیس کو رپورٹ کیا تھا کہ اوڈیگرام کے قریب موٹر کار نمبرLE/6850 میں سوار ڈرائیور نے  مجھ 32ہزار دھوکہ کے ذریعے لئے ہیں، موٹر کار ڈرائیور خود کو اُردن سفارتخانے کا ظاہر کر رہا تھا اور مجھ سے ریال تبدیل کرنے کا کہا،انہوں نے مجھ سے پاکستانی کرنسی کی مانگ کی تو میں نے جیب میں موجود پچاس ہزار ان کو دکھائے اور انہوں نے جب واپس مجھے رقم دی تو اُس میں 32ہزار غائب تھے۔مجھے پیسے دے کر وہ گاڑی میں فرار ہوگئے۔

پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران تینوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے پاکستانی کرنسی 85 ہزار روپے، ایک ہزا ریال، 300 U.S ڈالرز۔اور 33 گرام ہیروئن، 23 گرام آئس اور وقوعہ میں استعمال  شدہ گاڑی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں سے حمید ولد فخر الدین سکنہ ماڈل کالونی کراچی جنوبی حال سر سید راولپنڈی، مسماتہ (ن) زوجہ حمید،مسماتہ (ش) زوجہ شاہد ساکنان خیابان سرسید راولپنڈی شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More