سوات، فتح پور میں چار سالہ تعلقات کے بعد لڑکی نے اپنے دوست پر مقدمہ درج کرلیا

لڑکی کے مطابق بار بار باچا زادہ اور اس کی بہنوں سے اپنی شادی کی بات بھی کی لیکن سب ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )علاقہ فتح پور میں دوست کے ساتھ 4 سال تک ناجائز تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی نے اپنے دوست پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر کٹوا دی۔ تھانہ فتح پور میں مسماۃ (ک) نے رپورٹ درج کراتے ہوئےکہا کہ اپنے پڑوسی باچا زادہ کے ساتھ 4 سال پہلے سے تعلقات تھے جس کی بنا پر وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ کئی دفعہ اس نے مجھے  اپنے بیٹھک میں بلا کر جنسی تعلق رشتہ استوار کیا۔ میں نے بار بار باچا زادہ اور اس کی بہنوں سے اپنی شادی کی بات بھی کی لیکن سب ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ مزید اس نے بتایا کہ باچا زادہ سے تعلقات کے دوران میں نے دس لاکھ روپے بھی اسے دئے ہیں۔ ایس ایچ او روشن علی خان کے مطابق پولیس نے دفعاتPPC376,338A,338C,109 کے تحت مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More