سوات میں دفعہ144 اور نشاط چوک میں پی ڈی ایم کا جلسہ، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

اب دیکھنا یہ ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پی ڈی ایم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے یا نہیں؟

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نشاط چوک میں پی ڈی ایم نے دفعہ144کے باوجود احتجاجی جلسہ کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا کہ جلسے جلوس کے دوران قومی شاہراہوں کی بندش پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دفعہ144 کا نفاذ دو مہینے کے لئے کیا گیا ہے تاہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتوں نے جمعہ کے روز دو بجے نشاط چوک میں احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے اور سڑکوں پر سوزوکی کے ذریعے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ لوگ جلسے میں شرکت کریں۔ نشاط چوک میں احتجاجی جلسے کے دوران شاہراہیں بھی بند رہنے کا خدشہ ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پی ڈی ایم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے یا نہیں؟ ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں؟

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More