مینگورہ کے نشاط چوک میں پی ڈی ایم کا ’ دما دم مست قلندر ‘

مہنگائی کے بم روزانہ کی بنیاد پر گرائے جا رہے ہیں، عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نشاط چوک میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا ، جلسے میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی،قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مشران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔ احتجاجی جلسہ کے دوران حکومت مخالف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ ا س موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  محمد اعجاز خان، محمد علی شاہ، سید صادق عزیز، خالد محمود گجر اور دیگر نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی کے بم روزانہ کی بنیاد پر گرائے جا رہے ہیں، عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو دفعہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہے جبکہ خودساختہ طور پر آٹے، گھی،چینی اور دیگر خوراکی اشیاء بھی مہنگے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو رُلنے پر مجبور کردیا ہے، عوام ریلیف کی منتظر ہے جو صرف اس حکومت کے خاتمے پر ہی ممکن ہوگا۔ موجودہ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More