وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات یونیورسٹی کے لئے سو ملین روپے کا فنڈ جاری کردیا

یہ فنڈ ترقیاتی اور تعمیراتی کام کیلئے جاری کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )یونی ورسٹی اف سوات کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کے تعیناتی کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے فوری طور پر 100 ملین روپے کا فنڈز جاری کر دیا ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے یونیورسٹی آف سوات کو 100 میلین روپے کا فنڈ جاری کردیا ھے۔یہ فنڈ ترقیاتی اور تعمیراتی کام کیلئے جاری کیا گیا۔یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے ترقیاتی فنڈ کے اجراء پر وزیر اعلی محمود خان اور خیبر پختونخواہ حکومت کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں حائل تمام رکاوٹوں کو جلد ختم اور طلباء کے تعلیمی سہولیات میں اضافہ کیا جائیگا. تین شعبہ جات کو مین کیمپس چارباغ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے شعبہ جات کو بتدریج منتقل کیا جائیگا.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More