سوات میں نادرا میگا سینٹر کے قیام کے لئے بھرپور کوشش کروں گا، فضل حکیم خان

انہوں نے نادرا سنٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور نادرا اسٹاف سے ملاقات کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے رحیم آباد میں قائم نادرا دفتر کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی اور سروس کے حصول میں حائل مشکلات سے متعلق رائے حاصل کی۔اس موقع انہوں نے نادرا سنٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور نادرا اسٹاف سے ملاقات کی۔فضل حکیم خان یوسفزئی نے نادرا سٹاف کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ سوات کا ہیڈکوارٹر آفس ہے اور اس پر عوام کا رش زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ہم نادرا کے میگا سنٹر کا جلد قیام عمل میں لائیں گے تاکہ رش کا مسلہ مستقل طور پر حل ہوجائے۔فضل حکیم خان کا کہنا تھا دفتر کے دورے کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا تاکہ مسائل کو دور کرنے لئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کو جاننے کے لئے دفاتر اور عوامی جگہوں کا دورہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی اور عوامی خدمات پہنچانے والے اداروں کے استعداد کار میں بہتری ہے جس کے لئے اقدامات ہوررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے کام میں بہتری لاتے ہوئے عوامی رائے کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے تاکہ سہولیات عوامی امنگوں اور ضروریات کے عین مطابق ہوں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More