تلیگرام ،رکشہ پل سے گر گیا، چار افراد جاں بحق، دو افراد زخمی

جاں بحق افراد کی نمازے جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمازے جنازہ کے بعدچاروں جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ تلیگرام میں رکشہ پل سے نیچے جاگری ، حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ،دو افراد زخمی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق سوات کے پولیس سٹیشن مالم جبہ کی حدود تلیگرام میں رکشہ پل سے نیچے جاگری حادثے میں تین افراد صاحب زادہ ولد گل عمبر ،(ب) زوجہ صاحب زادہ،سرحد علی،(س) زوجہ سرحدعلی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد حسین علی پسران علی اکبر اور زرعلی ولد سرحد علی ساکنان عرق زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رکشہ عرق سے مینگورہ جا رہا تھاایک ہی گاؤں میں چارجنازے اُٹھنے پر کہرام مچ گیا ۔جاں بحق افراد کی نمازے جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمازے جنازہ کے بعدچاروں جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More