منگلور، بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے زہریلی دوا پی لی

نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں منگلور اسپتال منتقل کردیا جہاں پر طبی امداد کے بعد اس کی حالت سنبھل گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ منگلور میں بائس سالہ نوجوان نے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آکر زہریلی دوا پی لی، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل، اسپتال ذرائع کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس کے  مطابق سوات کے علاقہ منگلور میں بائیس سالہ امجد علی ولد ظفر علی نے زہریلی دوا پی لی جس سے اُس کی حالت غیر ہوگئی۔ نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں منگلور اسپتال منتقل کردیا جہاں پر طبی امداد کے بعد اس کی حالت سنبھل گئی۔ نوجوان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُس نے بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More