حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے، محمد اعجاز خان

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کل بھی غریب عوام کے ساتھ تھی آ ج بھی ہے اور ہمیشہ ہم غریب عوام کے شانہ بہ شانہ نااہل حکومت کے خلاف ڈٹے رہیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جمعیت علمائے اسلام  سوات کے ضلعی ترجمان و رہنما پی کے 5 محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ اس ملک پر نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جو ایک منصوبے کے تحت پاکستان کی غریب عوام کا خون چوس رہا ہے، اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں چینی کے بحران نے سر اٹھا لیا، چند دن پہلے تک 110 روپے کلو میں ملنے والی چینی اچانک 160 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی، گزشتہ شب عوام کے سوتے ہوئے ان پر رات کی تاریکیوں میں پٹرول بم گرا دیا گیا اور ابھی کچھ دیر پہلے بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، حکومت نے عوام کو اب ریلیف کے نام سے دھوکا دے کر مارنے کا نیا اور انوکھا طریقہ ایجاد کر لیا ہے،انہوں نے کہا کہ  منگلور میں غربت، بھوک بے اور روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی، جو کہ موجودہ حکمرانون کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ سیاسی مداری صبح وشام ملکی ترقی کا راگ الاپتے نہیں تھکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کل بھی غریب عوام کے ساتھ تھی آ ج بھی ہے اور ہمیشہ ہم غریب عوام کے شانہ بہ شانہ نااہل حکومت کے خلاف ڈٹے رہیں گے عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More