مینگورہ پٹوار خانے کے پٹواری پر عوامی شکایات،ڈی سی سوات سے ہٹوانے کا مطالبہ

مقامی ایم پی اے کی مبینہ اشیر باد سے پٹواری اسد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور نہ ہی اُن کو مینگورہ پٹوار خانے سے ہٹایا جا رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بابوزئی کے پٹواری پرعوامی  شکایات  کے باوجود پٹوارخانے سے ہٹوایا نہ جا سکا، مقامی لوگوں نے ڈی سی سوات سے پٹواری اسد کے خلاف قانونی کارروائی اور مینگورہ پٹوارخانے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ پٹوارخانے کے پٹواری اسد نے مبینہ طور پر اپنی من مانیاں شروع کردی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ زمینوں کے انتقالات و رجسٹری وغیرہ میں مذکورہ پٹواری کی جانب سے صحیح طریقے سے لوگوں کو ڈیل نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ لوگوں سے مبینہ طور پر رشوت لینے کا بازار بھی گرم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلی کچہری میں لوگوں نے مذکورہ پٹواری کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو شکایات کے انبار لگا دئے ہیں لیکن مقامی ایم پی اے کی مبینہ اشیر باد سے پٹواری اسد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور نہ ہی اُن کو مینگورہ پٹوار خانے سے ہٹایا جا رہا ہے ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے مینگورہ پٹوار خانے کے پٹواری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More