مالم جبہ ریزارٹ پر مقامی لوگوں کا حملہ، پھاٹک اور بیرئیرز اُکھاڑ پھینک دئے

ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ سوات پولیس، ضلع انتظامیہ، محکمہ سیاحت سمیت دیگر حکام کو خط کے ذریعے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے حسین سیاحتی مقام ملم جبہ ریزارٹ پر مقامی لوگوں نے ہلہ بول دیا، پولیس سیاحوں کو تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام، مالم جبہ ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق مقامی لوگوں نے ریزارٹ کے اندر داخل ہوکر توڑ پوڑ کی، پھاٹک اور بیرئیرز کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا، کرسیاں توڑی اور ریزارٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھاپائی بھی کی گئی ،پولیس موقع پر موجود تھی لیکن وہ بھی حالات کنٹرول کرنے کے بجائے تماشائی کا کردار ادا کر تی رہی ۔ ریزارٹ انتظامیہ کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ سوات پولیس، ضلع انتظامیہ، محکمہ سیاحت سمیت دیگر حکام کو خط کے ذریعے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ اور پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حالات مزید بگڑ گئے، یاد رہے کہ مقامی لوگوں کو ملم جبہ ریزارٹ اور سیمسن کمپنی کی آمد کے بعد کئی طرح کے مشکلات کا سامنہ ہے اور کئی مرتبہ اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کرچکے ہیں لیکن ان کے مسائیل کا مستقل بنیادوں پر مداوا نہیں کیا گیا، کچھ عرصہ قبل سیمسن کمپنی نے شارع عام پر آہنی گیٹ لگایا تھا جس پر مقامی افراد زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ جنگلات نے گیٹ ہٹادیا اس کے علاوہ سیمسن کمپنی مختلف مقامات پر محکمہ جنگلات کی اراضی پر تجاوزات کے مرتکب پائے گئے ہیں۔جبکہ کئی جگہوں پر مقامی باسیوں کی ارضیات پر مبینہ قبضہ جمارہے ہیں نتجتاً مقامی افراد نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق اپنے حقوق کی خاطر انتہائی قدم اٹھالیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More