مالم جبہ کے عوام کے ملکیتی حقوق کے لئے اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، محمد اعجاز خان

قابض حکومتی خوہشدامنوں سے اراضی فی الفور واگزار کرائ جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) جمیعت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ  مالم جبہ میں لوگوں نے مجبور ہو کر توڑ پھوڑ شروع کی جبکہ بات یہاں تک نہیں پہنچنی چاہئے تھی۔اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالم جبہ کے باسیوں کی اراضی ہڑپ لی گئی، حکومت وقت کی سرپرستی میں  محکمہ فارسٹ کے ہزاروں ایکڑ اراضی پہ سیمسن کمپنی سابقہ وزیر اعلی پرویز خٹک کی چھتری کے نیچے قابض ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی محمود خان انیس ارب روپے اپنے بلیک سے وائٹ کرنے کی وجہ سے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، لوگوں کو انکے ملکیتی اراضی سے بزور بازو دور رکھا جارہا ہے مقامی کسی باشندے کو پہاڑ یا جنگل میں جانے کی قطعی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخر ان لوگوں کے ساتھ کیا اپنے مفادات کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے، کمشنر ڈپٹی کمشنر بھی مکمل ناکام و نامراد ہے ۔سیمسن کمپنی کے آگے گھٹنے ٹھیکنے پہ مجبور ہے ہم ملم جبہ کے عوام کے حقوق ملکیت کیلے انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کیلے ہر وقت ہر فورم پہ اواز اٹھائینگے عوام کو مزید تنگ نہ کیا جائے قابض حکومتی خوہشدامنوں سے اراضی فی الفور واگزار کرائ جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More