سوات،مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہوگئے

دارالقضاء کے قریب فضاگٹ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں موٹرکار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں علی شیر ولد گل زر جاں بحق جبکہ فواد ولد محمد زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موٹرکار ڈڑائیور مزمل شاہ ولد محمد امین کو گرفتار کرلیا۔

مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ میں موٹر سائکل سوار مسمی عرفان ولد احسان ساکن ڈاگی  نے دو بچیوں کو  ٹکر ماردی جس میں ایمن ولد عقل زادہ ساکن سین پوڑہ شدید زخمی ہوگئی۔

دارالقضاء کے قریب فضاگٹ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار فضل رحیم ولد فضل رحمان سکنہ چارباغ زخمی ہوگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...