90 روپے کلو فراہمی کے لئے چینی کی ترسیل شروع ہوچکی، جلد ہی بازاروں میں میسر ہوگی، فضل حکیم خان

اس سلسلے میں سوات ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مہنگائی پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات ہورہے ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے، قیمتوں میں کمی کے لئے حکمتِ عملی ترتیب دے چکے، وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک واپس لانے کے لئے حکمتِ عملی بنانے اور عملی شکل دینے کے احکامات کئے تھے، چینی اب 90 روپے فی کلو عوام کو ملنا شروع ہوگئی ہے۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف میں سوات تحصیلوں کو چینی کی ترسیل کا جائزہ  لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں سوات ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ کے اہلکار ہمہ وقت بازاروں اور گوداموں کا معائنہ کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ بین الاضلاعی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ عوام سے درخواست کروں گا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بے نقاب کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں کسی چیز کی قلت نہیں مگر کچھ عناصر اشیاء خوردونوش کو ناجائز طریقے ں سے ذخیرہ کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں اور یہ کام بہت منظم طریقے سے کیا جاتا رہا ہے، اب اس پر قابو پانے کے لئے سنگین اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات نے چینی کی کھیپ سیدو شریف پہنچنے پر دیگر تحصیلوں کو سپلائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کا کہنا تھا کہ نئے قیمت کے تحت چینی کی پہلی کھیپ سوات پہنچی جو مختلف تحصیلوں کو روانہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چینی مختلف جگہوں اور بازاروں میں عوام کو دستیاب ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More