سکول کی وین کو حادثہ، تین بچے جاں بحق، تیس زخمی

سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ گبین جبہ میں سکول وین کو حادثہ، تین بچے جاں بحق جبکہ تیس بچے زخمی ہوگئے۔ تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ کے نجی سکول کے بچے تفریح کے لئے سیاحتی مقام گبین جبہ گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر سکول کی وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ تیس بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ، خوازہ خیلہ اور سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...