گورنمنٹ گرلز سکول نمبر ون سیدو شریف میں پابندی کے باوجود استانیوں کے ذریعے کینٹین چلانے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ استانیاں بچوں کو پڑھانے کے بجائے کنٹین چلا رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )گورنمنٹ گرلز سکول نمبر ون سیدوشریف میں پابندی کی باوجود اسکول ٹیچرزپر کینٹین چلانے کا انکشاف،باوثوق ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز اسکول نمبر ون سیدو شریف میں پرنسپل کی مبینہ ملی بھگت پر استانیوں  کے ذریعے کینٹین چلائے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استانیاں بچوں کو پڑھانے کے بجائے کنٹین چلا رہے ہیں۔ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل استانیوں کو  مبینہ طور پرکنٹین چلانے پر مجبور کر تی ہیں اور جو ان کی بات سے انکاری ہوتی ہے تو ان کو ذہنی طور پر مزید پریشان کیا جا تا ہے جس سے متعلقہ اسکول میں تعلیمی معیار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اختیارات کے ناجائر استعمال کی صورت میں اسکول کو پڑھائی کی بجائے کمائی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے جس پر اسکول کے طلبہ اور اساتذہ  نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے جب محکمہ تعلیم زنانہ کے ضلع خاتون آفیسر شمیم سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں کنٹین چلانے پر پابندی ہے البتہ بچے بعض اوقات بریک ٹائم میں چوکیدار کو پیسے دیکر سموسے اور دیگر خوراکی اشیاء باہر سے منگواتے ہیں جس کی اجازت بعض اسکول پرنسپل کے اصرار پر دی گئی ہیں مگر اسکول میں کنٹین چلانے کی اجازت  ہر گزنہیں، انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کریں گے اگر واقعی ایسا ہے تو متعلقہ حکام کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More