کڈنی اسپتال میں ڈاکٹروں کا مبینہ نامناسب رویہ، مریض کی حالت غیر ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کڈنی ہسپتال منگلور میں ڈاکٹروں کے  مبینہ نا مناسب رویہ سے مریض پریشان، نہ ٹیسٹ رپورٹ دیکھتے ہیں اور نہ ہی الٹراساؤنڈ بس ادویات لکھ کر ٹرخایہ جاتا ہے، گزشتہ روزایک ایمرجنسی مریض کو توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بعد میں شخصی ہسپتال پہنچایا گیا ۔مریض کے ایک تیماردار نے بتایا کہ او پی ڈی میں ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر تھے ہم نے مریض ان کو دکھایا ان کے ٹسٹ اور الٹراساؤنڈ میں ان کا مسلہ واضح تھا لیکن انہوں نے وہ دیکھنا مناسب نہیں سمجھا اور اپنے طرف سے میڈیسن لکھ کر انہیں جانے کو کہہ دیا اور خود خوش گپیوں میں مصروف ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت غیر ہوگئی پھر بھی انہوں نے توجہ نہیں دی اور بعد ازاں مریض کو وہاں سے اٹھا کر شخصی ہسپتال  پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تو مسیحا ہوتے ہیں لیکن پتہ نہیں کڈنی ہسپتال کے ڈاکٹر کیوں اتنے بے رحم ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More