سپین خان کا مین بازار میں تاریخی پاور شو

انہوں نے کہا کہ اگر پانچ دسمبر تک مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر ظفر حیات سپین خان نے مین بازار میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں، اشیائے خوردونوش سمیت پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر مسعتفی ہو کر اہل لوگوں کو اقتدار دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اگر پانچ دسمبر تک مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More