تھانہ شموزی پولیس کی کارروائی، قتل اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے چوری شدہ 6عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )گزشتہ روز تھانہ شموزئی کے علاقہ زرخیلہ میں فائرنگ کی واردات ہوئی تھی جس میں مقتول عجب خان ولد احمد جان سکنہ زرہ خیلہ جو اپنے کھیتوں سے واپس گھر آرہا تھا گھر کہ قریب پہنچتے ہی دیرینہ دشمنوں نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے  اُسےزخمی کردیا،جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،بھتیجے کی دعویداری پر تھانہ شموزی پولیس نے ملزمان خیل ولد محمد علی سکنہ تیرنگ اور سلیمان ولد محمد زیب سکنہ تیرنگ کے خلاف تھانہ شموزی میں مقدمہ علت 324جرم 302-34درج کیا ۔

 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے خیل ولد محمد علی سکنہ تیرنگ اور سلیمان ولد محمد زیب سکنہ تیرنگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کرلی۔ وجہ عداوت سابقہ دشمنی ہے۔

 اسی طرح ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ شموزی شہنشاہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے چوری شدہ 6عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More