ملک میں اَسی فی صد لوگ معاشی ابتری کا شکار ہیں، سردار وقار شہزاد

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ ایم پی اے مولانا سیدعرفان اللہ کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں اہم ملاقات کے دوران کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور اسی فی صد لوگ معاشی ابتری و تنگی کا شکار ہے جبکہ لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ ایم پی اے مولانا  سیدعرفان اللہ کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں اہم ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم قوم کے ساتھ ہیں اور جتنا ہم سے ہو سکیں گا اپنے غریب عوام کے لئے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کے طوفان کی زد میں آچکے ہیں ،مہنگائی کے خلاف بند باندھنا حکومت اور تمام ذمہ داران پر یکساں فرض ہے۔مولانا سیدعرفان اللہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے عروج و زوال کا دارو مدار ان کے اچھے و برے اعمال پر ہیں،قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اگر بستی والے ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کرے تو اُن پر آسمان کی طرف سے برکات کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں مگر تقویٰ والی زندگی سے دور ہو چکے ہیں،لہٰذہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی اور اجتماعی زندگی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،ایک صالح معاشرے کی تشکیل کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More