سویٹزرلینڈ کے سفیر کا پاکستان بوائے سکاؤٹس کے ہیڈا کوارٹر کا دورہ

سویٹزرلینڈ کے سفیر اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے عزم کا اعادہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سویٹزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجیٹ نے پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سویٹزرلینڈ کے سفیر نے ہیڈ کوارٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، سکاؤٹس ہیڈا کوارٹر میں انہوں نے پودہ لگا کر شجر کاری بھی کی۔

سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے انہیں سوات کی روایتی پکول بھی پہنائی اور انہیں لکڑی سے بنے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔ سویٹزرلینڈ کے سفیر اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے  عزم کا اعادہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...