بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس، سپین خان کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو اگلے جمعے کو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف سماجی شخصیت و سابقہ کونسلر ظفر حیات سپین خان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بھاری بھر کم اضافی ٹیکس لاگو کئے گئے ہیں جس کے باعث بل کی قیمت دگنی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ایک طرف مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے تو دوسری جانب بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے ذریعے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو اگلے جمعے کو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More