سوات،بارہ روزہ پولیو اور خسرہ مہم، گیارہ لاکھ بچوں کی ویکسنیشن مکمل ،حامد علی خان

محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ طور 804 ٹیموں نے حصہ لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات میں 12 دن پولیو اور خسرہ مہم کے دوران 11 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے اور خسرے کے ویکسین لگائیں گئے ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کے ساتھ تحصیلو ں میں پولیو اور خسرہ مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہوا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ طور 804 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو 239 سپروائزروں نے  فیلڈ میں باقاعدگی سے مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگیٹ دس لاکھ بچے تھے  لیکن مہم میں سکولوں،شہریوں اور میڈیا کے تعاون سے 11 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین اور پولیو کے قطرے پلائیں گئے ہیں  جس کا مقصد بچوں کی مختلف بیماریوں سے مستقبل میں روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے جزبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More