قبضہ مافیا کے خلاف سیدو شریف مرکزی کونسل سر گرم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف قبرستان پر قبضہ مافیا اور غیر قانونی انتقالات کے خلاف سیدوشریف مرکزی کونسل کی جانب سے سیدو شریف میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں محمد علی۔حبیب الحق ۔فیصل ایڈوکیٹ ۔نظیر محمد۔تاج ملوک حاجی ۔ تنظیم مشر امیر احمد۔ شمشیر علی ایڈوکیٹ۔ برہان خان اور فریدون خان سمیت علاقہ مشران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیدو شریف قبرستان کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لئے 38 سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں ۔ تنظیم کے قیام کے بعد اپنی تحریک کو تیز کردیا ہے جس میں علاقہ کے لوگ اور ضلعی انتظامیہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیدو شریف قبرستان میں 12 کوٹے قبضہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں جس میں دو کو ڈسمنٹل کردیا گیا ہے جبکہ باقی دس کی نشاندہی اسسٹنٹ کمشنر کو کردی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قبرستان کے خسرہ نمبرات اور دیگر قریبی زمینوں کے ریکارڈ بھی پٹوار سے نکالے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ قبرستان صرف سیدو شریف کے عوام کا نہیں بلکہ سوات کے لوگوں کا مشترکہ ہے جس میں مزید قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے جلسہ میں چند قراردادیں پیش کی جسے شرکاء نے منظور کرلیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ سیدو شریف قبرستان کو قبضہ مافیا سے مکمل طور پر پاک کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ سیدو شریف قبرستان کی حدود کا تعین کیا جائے اور چار دیواری کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More