مراد سعید کے حلقے میں اے این پی کی اہم وکٹیں گر گئیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وفاقی وزیر مراد سعید کے حلقہ میں اے این پی کی اہم وکٹیں گر گئیں، پی ٹی آئی کے حق میں اہم بریک تھرو، پی ٹی آئی رہنما حمید خان نے اہم خاندانوں کو پی ٹی آئی میں شامل کر دیا، حلقہ این اے 4 کے دیگر علاقوں کی طرح یونین کونسل توتانوبانڈئ میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے یو سی توتانوبانڈئ کے سابق ضلعی کونسلر حمید خان نے اے این پی کی اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلے میں یو سی توتانوبانڈئی کے ویلج کونسل اشار بنڑ میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اے این پی سے تعلق رکھنے والوں طوطی، عبدالرحمان، داود خان، علی رحمان، محمد زادہ، خائستہ رحمان، شیر محمد، برکت علی، محمد اقبال، اسماعیل،خان نواب، عمر نواب، عبداللہ، فواد، محمد حسن، نواب علی، فضل ودود، عزیز الرحمان، فرمان، گل محمد، راشد علی، صدام حسین، باچا رحمان، فضل رحمان اور نواب نے اپنے خاندانوں اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق ضلعی کونسلر حمید خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا حمید خان کی کوششوں سے شمولیت اختیار کرنے والوں نے وفاقی وزیر مراد سعید کے علاقہ میں ترقیاتی انقلاب برپا کرنے اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ریکارڈ کام کرنا ہی مراد سعید اور حمید خان کا طرہ امتیاز ہے اس موقع پر حمید خان نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت اور وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہو گی،انہوں نے کہا کہ اب تک صرف یونین کونسل توتانوبانڈئ میں 45 بجلی کے ٹرانس فارمرز لگائے ہیں اور سیکڑوں ی تعداد میں بجلی کھمبے بھی شامل ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں علاقے کیلئے جو کام کئے ہیں اس حکومت سے قبل اس کا تصور نہیں کیا جا سکتا یو سی توتانوبانڈئ میں 21 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرکی منظوری ہوئی ہے جس میں زیادہ تر مکمل ہو چکے ہیں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹیوب ویل تعمیر کیا ہے سڑکوں کی تعمیر لوگوں کے سامنے ہیں تحریک انصاف نے جذبہ خدمت خلق سے سرشار لوگوں کو آگے لا کر مخصوص افراد کی برائے نام سیاست کو دفن کر دیا ہے اس قوم کو مراد سعید جیسے بے لوث خدمتگاروں کی ضرورت ہے مراد سعید حقیقی معنوں میں پختونوں کی آواز بن چکے ہیں حلقہ میں صحت، تعلیم دیگر بنیادی ضروریات کیلئے اربو ں روپے کا فنڈ منظور کرکے علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپاکر دیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More