ای پی ایس کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد

تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں،سماجی شخصیات،خصوصی افراد اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پربینائی سے محروم افراد نے اپنے مسائل اور مشکلات بیان کئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ای پی ایس کے تعاؤن سے بلائنڈایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام خصوصی افرادکے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصد معاشرے میں خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل اجاگر کر نااور اُن کے مسائل کے حل اور جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں،سماجی شخصیات،خصوصی افراد اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پربینائی سے محروم افراد نے اپنے مسائل اور مشکلات بیان کئے اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خصوصی طور پر بینا ئی سے محروم افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔جس پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کے مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔جو مسائل یہاں پر بیان کئے گئے ہے اُن کے حل کیلئے اقدامات کرینگے۔تقریب کے آخر میں ای پی ایس کے پراجیکٹ منیجر حسیب خان نے کہا کہ ای پی ایس مختلف پراجیکٹس کے ذریعے  خصوصی افراد کی نشاندہی پر خاص طور پر کام کر رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More