بحرین،غیر قانونی اور دھوکہ دہی سے انتقالات ،اقوام نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

۔1988میں اُس وقت کے کلرک نے محکمہ مال کے دیگر اہلکاروں کی پشت پناہی سے ان پڑھ اور سادہ لوح عوام سے امداد کے نام پر انگوٹھے لگواکراقوام کی جائیداد اپنے اور دیگر افراد کے نام کرادی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بحرین میں بڈئی سیرئی میں شاملات کی اراضی کی غیر قانونی اوردھوکہ دہی سے انتقالات کے خلاف علاقہ کی اقوام نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔1988میں اُس وقت کے کلرک نے محکمہ مال کے دیگر اہلکاروں کی پشت پناہی سے ان پڑھ اور سادہ لوح عوام سے امداد کے نام پر انگوٹھے لگواکراقوام کی جائیداد اپنے اور دیگر افراد کے نام کرادی۔بڈئی سیرئی کی اقوام نے عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔موضع بڈئی سیرئی کی اقوام حبیب خیل،انعام خیل اور سلیمان خان کے مشران ملک شیرین خان،طوطی گل،عبدالجمید،شاہ گل اور چڑی گل نے مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 1988میں بحرین میں تعینات سابق کلرک نادرشاہ سکنہ بحرین نے امداد کی لالچ دیکر ہماری اقوام کے سادہ لوح افراد سے انگوٹھے لگوائے اور پھر اقوام کی مشترکہ جائیداد کے خسرہ نمبر2178,2179,2188کی اراضی کو نہ صرف اپنے نام بلکہ اس وقت کے گرداور اور ریونیوآفیسر سمیت دیگررشتہ داروں کے نام جعلی اور غیرقانونی انتقالات اور رجسٹریاں کروائیں۔انہوں نے کہاکہ جب ہمیں پتہ چلا تو ہم نے اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ کیا اور اب عدالت میں بھی نادرشاہ اور دیگر افراد کے اس گھناؤنے فعل کے خلاف رجوع کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت جانے پر نادرشاہ اب انہیں دھمکیاں دے رہا ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ،کمشنر اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے جان کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے ان کی زمینیں واگزارکرانے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More