بیکری اشیاء کی تیاری میں گندے انڈوں کا استعمال، فوڈ اتھارٹی نے بیکری یونٹ کو سیل کردیا

بیکری مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے، کارروائی کے دوران گندے انڈے بھی تحویل میں لئے گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بیکری یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے بیکری اشیاء کی تیاری میں گندے انڈوں کے استعمال اور صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر سیل کرتے ہوئے بیکری مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے، کارروائی کے دوران گندے انڈے بھی تحویل میں لئے گئے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی سوات کو اطلاع موصول ہوئی کہ تحصیل بابوزئی کے علاقے قمبر میں واقع ایک بیکری یونٹ میں گندے انڈوں کا استعمال کرتے ہوئے بیکری اشیاء بنائے جارہے ہیں جس پر ٹیم روانہ کی گئی جس نے موقع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گندے انڈے تحویل میں لئے اور بیکری یونٹ کو سیل کردیا ہے۔ ٹیم نے انسپکشن کے دوران بیکری یونٹ میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال کا بھی نوٹس لیا اور اس ضمن میں بیکری مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی سوات کی ٹیم خوراکی اشیاء کی ترسیل، و ضلع میں تیاری و فروخت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور خفیہ نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم تک اپنی شکایت فوری پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے اور صحت دشمن کاروائیوں کی بروقت روک تھام ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More