سوات،بیڈ فورڈ بسوں پر پابندی،ڈرائیوروں کے لئے عمر کی حد مقرر

پک اینڈ ڈراپ کے لئے 2000 ماڈل سے نیچے گاڑیاں بھی استعمال نہیں کی جا سکیں گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سانحہ لالکو کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا بڑا فیصلہ،ضلع بھر میں یکم جنوری2022 سے بیڈ فورڈ بسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری آر ٹی اے ملاکنڈ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سوات، پی ایس ایم اے کے صدر اور نائب صدر نے شرکت کی۔اجلاس میں لالکو سانحہ جس میں سکول بس الٹنے سے متعدد بچے جاں بحق ہوئے تھے پر تفصیلی بحث کی گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات نے بڑے فیصلوں کا اعلان کیا،ڈپٹی کمشنر کے مطابق  ضلع بھر میں یکم جنوری2022 سے بیڈ فورڈ بسوں پر پابندی عائد کردی جائے گی،پک اینڈ ڈراپ کے لئے 2000 ماڈل سے نیچے گاڑیاں بھی استعمال نہیں کی جا سکیں گی،ڈرائیوروں کےلئے25 سے لے کر60 سال عمر کی حد مقرر کی گئی جبکہ این سی پی گاڑیوں کی جانچ کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔کمیٹی45 روز کے اندر تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کرکے اجازت دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکول بس حادثے میں چار بچے جاں بحق جبکہ34 زخمی ہوئے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More