سیدو شریف اسپتال میں ایم آرآئی مشین کی خرابی،محمد اعجاز خان نے حکومت سے بحالی کا مطالبہ کردیا

ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو علاج معالجہ اورطبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم سنٹرل ہسپتال خود مریض بن گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جمیعت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو علاج معالجہ اورطبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم  سنٹرل ہسپتال خود مریض بن گیا ہے،ایم آر آئی مشین عرصہ دراز سے خراب پڑاہے،عوام باہرکی لیبارٹریوں سے مہنگے داموں ایم ارآئی کرانے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں نے آنکھیں پھیرلی ہے،کوئی پوچھنے والانہیں،ا سنٹرل ہسپتال سیدوشریف کی ایم ارآئی مشین ایک  عرصہ سے خراب ہے مگرذمہ دارحکام اور ہسپتال انتظامیہ باخبر ہونے کے باوجود تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں جس کے سبب غریب عوام پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مہنگے داموں ایم ارآئی کرانے پر مجبورہیں،انہوں نے کہاکہ مشین کی خرابی کی نشاندہی باربار کی گئی مگر حکومت یادیگر کسی ذمہ دار نے اس طرف توجہ دیناتک گوارہ نہیں کیاجس کے باعث غریب مریض تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکام کو  عوام کے حال پرذرہ بھر ترس نہیں آتا،انہوں نے حکومت سے مذکورہ مشین کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More