سوات، اسسٹنٹ کمشنروں کے بازاروں میں چھاپے، دکانداروں پر جرمانے عائد

ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن/ ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )این سی او سی ،صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کو یقینی بنانے کیلئےضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن/ ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی خصوصی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ کے مختلف جگہوں پراسسٹنٹ کمشنرزنےکاروباری مراکز میں عملہ اور پبلک ٹروانسپورٹ میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے چیکینگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر ز مختلف بازار کا دورہ کیا۔اوددکانوں میں کرونا ایس او پیز کا جاٸزہ لیا اوربازار میں مختلف اشیاء خورد و نوش کی دکانیں، جنرل سٹورز، کریانہ سٹورز،اورریسٹورنٹس،قصابان،پولٹری کی دوکانیں چیک کئے۔ گرانفرشی، ناقص صفائی ، کم وزنی نان اور زائد المیعاد اشیاء رکھنے پر متعدد دکاندارو کے خلاف حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیشتر افراد کو گرفتار کرتے ہوئے موقع پر جرمانہ کر دیا۔

ضلع بھر میں مختلف بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ ،میگا مارٹس و شاپنگ مالز سمیت دیگر کاروباری مراکز کا دورہ کر رہے ہیں کاروباری مراکزاورہوٹل /ریسٹورانٹ انتظامیہ، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ ۔اورشہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ نے ویکسینیشن نہیں کروائی تو جلد از جلد اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر جا کر اپنی ویکسینیشن کروائیں۔ کاروباری مراکز میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سروسز کی فراہمی نہ کی جائے بصورت دیگر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More