مٹہ میں زرعی اراضی پر سکیشن فور، علاقہ عمائدین کے آخری حد تک جانے کا اعلان

حکومت سے زرعی اراضی اور قیمتی باغات پر سیکشن فور فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے عمائدین کا سیکشن 4 کے خلاف آخری حد تک جانے اور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان، حکومت سے زرعی اراضی اور قیمتی باغات پر سیکشن فور فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ، سوات کے حلقوں پی کے 8اور پی کے 9میں سرف اپوزیشن جماعتوں کے ورکروں کے قیمتی باغات اور اراضی پر سیکشن فور لگایا جارہا ہے جس کا مقصدر اپوزیشن ورکروں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو دبانا اور اپنے ساتھ شامل کرنا ہے، ڈینٹل کالج سیدوشریف سمیت دیگر سرکاری ادروں میں سرکاری نوکریوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی جارہی ہے، ہم ان مظالم کے خلاف پی کے 8اور پی کے9کے عوام کاشانہ بشانہ ساتھ دیکر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے، ان خیالات کا اظہار اپوزیشن رہنماؤں جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے رہنما ڈاکٹر امجد علی، جے آئی یوتھ کے رہنما سید اظہار اللہ، مسلم لیگ ن کے سیراج خان، محمد حسین، جے یو آئی کے عظمت علی خان نے مینگورہ میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 8سالہ دور اقتدار کے دوران ہم چیلنج کرتے ہیں کہ اس طویل عرصہ میں پی کے8اورپی کے9میں اگر کسی حکمران پارٹی کے اراضی پر سیکشن فور لگایا ہو تو عوام کو دکھایا جائے، ان دونوں حلقوں میں سی ایم سمیت حکمران پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کی بے تحاشہ اراضی موجود ہے لیکن سیکشن فور کا عمل صرف اپوزیشن کے رہنماؤں اور ورکروں کے ساتھ ہورہا ہے، جو انتقامی سیاست اور ظلم ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران پارٹی میں کلاس فور کی بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں کے بدلے شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم تعمیر و ترقی کے خلاف نہیں بلکہ صرف میرٹ اور شفافیت چاہتے ہیں، ہم اپوزیشن کے رہنماؤں، ورکروں اور یا ان کے ساتھ دینے والوں کو دبانے اور حکمران پارٹی میں شامل کرنے کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More